تاریخ شائع کریں2019 3 October گھنٹہ 20:35
خبر کا کوڈ : 439063

پاکستانی تاجروں کی آرمی چیف سے حکومتی اقدامات کی شکایت

پاکستان کی سرکردہ کاروباری شخصیات نے بدھ کی رات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
پاکستان کی سرکردہ کاروباری شخصیات نے بدھ کی رات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے راولپنڈی میں عشائیے میں ملاقات کی اور انہیں معاشی محاذ پر پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔
پاکستانی تاجروں کی آرمی چیف سے حکومتی اقدامات کی شکایت
پاکستان کی سرکردہ کاروباری شخصیات نے بدھ کی رات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے راولپنڈی میں عشائیے میں ملاقات کی اور انہیں معاشی محاذ پر پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سرکردہ کاروباری شخصیات نے بدھ کی رات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے راولپنڈی میں عشائیے میں ملاقات کی اور انہیں معاشی محاذ پر پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا۔ رات کے کھانے پر ہونے والی یہ ملاقات رات دیر تک جاری رہی۔
بزنس کمیونٹی نے معاشی جمود سے آگاہ کیا جس میں جی ڈی پی کی افزائش انتہائی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور جبکہ مہنگائی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور اس کے نتائج کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں رُک گئی ہیں۔  ایسی صورتحال میں ایف بی آر آمدنی بڑھانے کیلئے مسلسل بزنس کمیونٹی کو نچوڑ رہا ہے۔
کاروباری طبقے نے آرمی چیف کو شکایت کی کہ ملک میں کاروبار کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے انہیں اپنا بزنس معاشی لحاظ سے سازگار سطح پر رکھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت صرف زبانی یقین دہانیاں کروا رہی ہے اور اس کے قول و فعل میں تضاد پایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات میں تاجر رہنما حکومتی رویے پر ناراضی چھپانے کی بجائے پھٹ پڑے اور شکایتوں کے انبار لگا دیے۔
تاجروں نے اپنی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کے مختلف یونٹس بند ہوتے جا رہے ہیں، اگر مسائل فوری طور پر حل نہ ہوئے تو پورے کے پورے کاروبار بند ہوجائیں گے جس کے نتیجے میں ملازمین کی بھی چھانٹی کرنے پڑے گی۔
https://taghribnews.com/vdcepo8exjh8x7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ