تاریخ شائع کریں2019 3 October گھنٹہ 20:31
خبر کا کوڈ : 439062

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کا دورہ کریں گے

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کا دعوت نامہ قبول کرلیا
پاکستان نے باباگورونانک کی 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے
سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کا دورہ کریں گے
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کا دعوت نامہ قبول کرلیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان کا دعوت نامہ قبول کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے باباگورونانک کی 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے منموہن سنگھ کو پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کرتارپور راہدای کے افتتاحی تقریب کے لیے مدعو کیا تھا اور اس کے لیے انہیں باقاعدہ تحریری دعوت نامہ بھی بھیجا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق بھارتی وزیراعظیم منموہن سنگھ نے پاکستان کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے اور وہ کرتارپور راہدای کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان جائیں گے۔اس حوالے سے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کرکے انہیں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
https://taghribnews.com/vdcd9n0oxyt0sz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ