تاریخ شائع کریں2019 3 October گھنٹہ 15:20
خبر کا کوڈ : 439040

یورپی یونین سے انخلا کا عمل 31 اکتوبر کو ہر صورت میں مکمل ہو جائے گا

برطانوی وزیراعظم نے یورپی ممالک کے رہنماؤں سے بریگزٹ معاہدے پر لچک کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا
وزیراعظم بورس جانسن نے مانچسٹر میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں بریگزٹ ڈیل پر مایوس اراکین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ معاہدے کے لیے ایسی تعمیری اور قابل قبول تجاویز تیار کی ہیں
یورپی یونین سے انخلا کا عمل 31 اکتوبر کو ہر صورت میں مکمل ہو جائے گا
برطانوی وزیراعظم نے یورپی ممالک کے رہنماؤں سے بریگزٹ معاہدے پر لچک کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے مانچسٹر میں پارٹی اجلاس سے خطاب میں بریگزٹ ڈیل پر مایوس اراکین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ معاہدے کے لیے ایسی تعمیری اور قابل قبول تجاویز تیار کی ہیں جن کی بدولت یورپی یونین سے انخلا کا عمل 31 اکتوبر کو ہر صورت میں مکمل ہو جائے گا۔
برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ یورپی یونین سے انخلا کے معاملے پر ان کی جانب سے دی گئی تجاویز کا انکار ممکن نہیں رہے گا، ان تجاویز سے انکار کی صورت میں صرف ’نوڈیل بریگزٹ‘ ہی باقی رہ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یورپی کمیشن کے سربراہ  کو  ٹیلی فون کرکے ان تجاویز سے آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ریفرنڈم کے نتیجے میں برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلا کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم دو سال گزرنے کے باوجود انخلا پر برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان متفقہ معاہدہ طے نہیں پاسکا ہے جس پر سابق وزیراعظم تھریسامے کو بھی مستعفی ہونا پڑا تھا اور موجودہ وزیراعظم کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjxhexyuqetyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ