تاریخ شائع کریں2019 3 October گھنٹہ 15:17
خبر کا کوڈ : 439039

امریکا بغیر کسی ثبوت کے ایران پر یہ الزام لگارہا ہے

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایران کے خلاف امریک کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا ہے
سعودی تیل کی کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر ایران کے ملوث ہونے کا امریکی دعوی بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا بغیر کسی ثبوت کے ایران پر یہ الزام لگارہا ہے
امریکا بغیر کسی ثبوت کے ایران پر یہ الزام لگارہا ہے
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایران کے خلاف امریک کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا ہے۔
انٹر فیکس نیوز ایجنسی کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو کہا کہ سعودی تیل کی کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر ایران کے ملوث ہونے کا امریکی دعوی بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا بغیر کسی ثبوت کے ایران پر یہ الزام لگارہا ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔روس کے صدر نے کہا کہ امریکا کی ایران مخالف پابندیوں سے عالمی معیشت اور انرجی کی منڈی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ ایران میں کافی صلاحیت اور پوٹینشیل پایا جاتا ہے اور وہ توانائی کی عالمی منڈی کا ایک بڑا کھلاڑی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ یمنی افواج نے ابھی حال ہی میں ، آرامکو کی تنصیبات پر ڈرون حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا ہے ۔ یمنی افواج کے اس ڈرون آپریشن میں یمن کے دس ڈرون طیاروں نے حصہ لیا تھا ۔
https://taghribnews.com/vdchxwnkw23nxvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ