>> کانگریس پارٹی کے رہنما غلام نبی آزاد نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2019 1 October گھنٹہ 20:01
خبر کا کوڈ : 438925

کانگریس پارٹی کے رہنما غلام نبی آزاد نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی

کشمیر کا دورہ کرنے والے ہندوستانی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد کا کہنا ہے
کشمیر میں خوف کی فضا ہے، کشمیری ہندوستانی حکومت کی مچائی ہوئی تباہی کو جھیل رہے ہیں، کشمیر میں پابندیاں نہ ہونے کا حکومتی دعویٰ بالکل غلط ہے
کانگریس پارٹی کے رہنما غلام نبی آزاد نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی
کشمیر کا دورہ کرنے والے ہندوستانی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ کشمیر میں خوف کی فضا ہے، کشمیری ہندوستانی حکومت کی مچائی ہوئی تباہی کو جھیل رہے ہیں، کشمیر میں پابندیاں نہ ہونے کا حکومتی دعویٰ بالکل غلط ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کا دورہ کرنے والے کانگریس پارٹی کے رہنما غلام نبی آزاد نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کا لاک ڈاؤن غیرانسانی ہے۔ کاروبار ختم ہوگیا ہے اورلوگ بھکمری کا شکار ہو رہے ہیں اورحالات ٹھیک نہیں ہیں۔
کشمیرمیں کوئی پابندی نہیں ہونے سے متعلق وزیرداخلہ امت شاہ کے بیان کے ایک دن بعد کانگریس کے سینئرلیڈرغلام نبی آزاد نے پیرکوکہا کہ ریاست میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی پیدا کردہ تباہی  (گورنمنٹ میڈ ڈیزاسٹر) نے کاروبارختم کردیا ہے اورلاکھوں لوگ بھکمری کے دہانے پرہیں۔
جموں وکشمیرکے 6 دنوں کا دورہ کرنے کے بعد واپس دہلی لوٹنے پرغلام نبی آزاد نے یہ بھی کہا کہ لاکھوں مزدوروں کوفوری طورپرراشن پہنچایا جائے۔ گرفتارلیڈروں کورہا کیا جائے اورنئے سرے سے حد بندی کے بعد ہی وہاں بلاک سطحی الیکشن کرائے جائیں
غلام نبی آزاد نے وادی اورجموں کے اپنے دورے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا صرف کشمیرنہیں، جموں میں بھی سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ برسراقتدارجماعت کے لوگ اپنے لیڈروں کے خوف سے نہیں بول رہے ہیں۔ جموں میں کاروبارٹھپ ہوگیا ہے۔ پاکستان سے متصل سرحد پرگولی باری میں اضافہ ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcauanym49neo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ