تاریخ شائع کریں2019 30 September گھنٹہ 19:26
خبر کا کوڈ : 438816

دشمن اپنی گذشتہ پوزیشن  سے پسپائی اختیار کر رہا ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فعال استقامت کی اسٹریٹیجی نے دشمنوں سے کچھ کرنے کی توانائی اور ارادہ سلب کر لیا ہے کہا
دشمن اپنی گذشتہ پوزیشن  سے پسپائی اختیار کر رہا ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فعال استقامت کی اسٹریٹیجی نے دشمنوں سے کچھ کرنے کی توانائی اور ارادہ سلب کر لیا ہے کہا کہ دشمن ناقابل واپسی زوال کا شکار ہوگیا ہے اور اس کے اسٹریٹیجک ذخائر ختم ہو رہے ہیں۔
 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے پیر کو تہران میں سپاہ پاسداران کے حکام اور کمانڈروں کے تیئیسویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوری نظام کی طاقت و حیثیت بڑھتی جا رہی ہے کہا کہ آج نہ صرف یہ کہ دشمن اپنی گذشتہ پوزیشن  سے پسپائی اختیار کر رہا ہے بلکہ ملت ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں بھی ناکام ہوگئی ہیں۔جنرل سلامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آج کا ایران ، کسی بھی مقام پر کسی بھی قوت و طاقت اور کسی بھی وسعت کے ساتھ دشمن پر حملے کی توانائی رکھتا ہے  ۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ ایران  کے اندر صیہونی حکومت کو نابود کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے اور اس غاصب حکومت کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام ابراہیم رئیسی نے بھی اس پروگرام میں خطاب کے دوران  اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ سپاہ پاسداران نے امریکہ کے جارح ڈرون طیارے کو گرا کے دنیا کے سامنے سامراج کی کھوکھلی طاقت کی پول کھول دی کہا کہ دشمن استقامت کی طاقت کے سامنے ہرگز نہیں ٹھہر سکتے  ۔
https://taghribnews.com/vdcjvoexmuqetoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ