تاریخ شائع کریں2019 30 September گھنٹہ 19:20
خبر کا کوڈ : 438813

نجران میں یمنی فوج کی کامیاب کاروائی کی تفصیلات سامنے آگئی

علاقے نجران میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی بڑی کارروائیوں نصرمن اللہ کے بارے میں مزید تفصیلات بیان کی ہیں
یمنی فوج کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے علاقے نجران میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی بڑی کارروائیوں نصرمن اللہ کے بارے میں مزید تفصیلات بیان کی ہیں
نجران میں یمنی فوج کی کامیاب کاروائی کی تفصیلات سامنے آگئی
یمنی فوج کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے علاقے نجران میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی بڑی کارروائیوں نصرمن اللہ کے بارے میں مزید تفصیلات بیان کی ہیں انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں کے لئے پچھلے چھے مہینے سے انٹلیجینس اور دیگر معلوماتی اقدامات انجام دئے جارہے تھے
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج نے گذشتہ پندرہ اگست سے نجران کے محاذ پر مختلف سمتوں سے اپنی کارروائیوں کا آغاز کیاتھا - یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائیاں کئی مہینے کی انٹیلیجنس کارروائیوں اور پوزیشن و حالات کا صحیح طریقے سے اندازہ لگالئے جانےکے بعد انجام دی گئیں - انہوں نے کہا کہ ہمارے انٹلیجینس اداروں کے افراد نے دشمن کی صفوں میں اپنی جگہ بنا کر اور سعودی حکومت کے فریب میں آجانے والے وطن کے غداروں کے درمیان جاکر ان کارروائیوں کو انجام دلانے اور انہیں کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے - یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ نصرمن اللہ نامی کارروائیوں کے پہلے مرحلے میں نو میزائلی کارروائیاں انجام پائیں جبکہ یمنی فوج کے ڈرون یونٹ نے بیس کارروائیاں انجام دیں اور یمنی فوج کے ایئرڈیفنس سسٹم نے بھی جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں اور آپاچی ہیلی کاپٹروں کو ان علاقوں میں سے باہر بھاگنے پر مجبور کیا - انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتاہےکہ ان کی کارروائیوں میں جارح سعودی اتحاد کے پانچ سو سے زائد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں یمنی فوج کے ترحمان یحیی سریع نے کہا کہ دشمن کے دو سو فوجی جارح سعودی اتحاد کے ہوائی حملوں میں اس وقت مارے گئے جب وہ فرار کررہے تھے یا یمنی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوشش کررہے تھے - انہوں نے بتایاکہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کوشش کی کہ اپنے فوجیوں کو محاذ جنگ سے فرار یا یمنی فوج کے سامنے ہتھیار نہ ڈالنے دیں - یحیی سریع نے کہا کہ ان کارروائیوں میں جارح سعودی اتحاد کے دوہزار سے زائد فوجی اسیرکئے گئے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان قیدیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی ان کارروائیوں میں جارح سعودی اتحاد کی تین فوجی بریگیڈ تباہ ہوگئیں اور ان کے فوجی ساز وسامان کو قبضے میں لے لیا گیا ہے - یمن کی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ کی نصرمن اللہ نامی زمینی کارروائیوں نے سعودی دشمن اور اس کے اتحادیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ میدان جنگ میں بہت ہی اہم اور اسٹرٹیجیک نتائج حاصل کئے ہیں - مذکورہ کارروائیاں جدید ترین فوجی ٹیکٹیک کی بنیاد پر انجام پائی ہیں اور ان کارروائیوں نے زمینی جنگ میں یمنی فوج کی دفاعی اور فوجی طاقتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اس کے علاوہ ان کارروائیوں میں اچانک آپریشن کرنے کا عنصر بھی شامل تھا اور دشمن کے جو فوجی وسیع و عریض علاقے میں گرفتار کئے گئے وہ سمجھ رہے تھے کہ یمنی فوج نے نجران کے بعض علاقوں سے پسپائی اختیار کرلی ہے اور اسی وجہ سے وہ یمنی فوج کے اچانک کئے گئے آپریشن کےجال میں پھنس گئے - اس درمیان یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت کے وزیراطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس یمنی عوام کے خلاف جارح قوتوں کے ہر طرح کے اقدام کا سخت جواب دیں گی - یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت کے وزیراطلاعات و نشریات ضیف اللہ شامی نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے اپنے انٹرویو میں کہا کہ سعودی حکام کو یہ جان لینا چاہئے کہ یمن کے اندر اگر وہ اپنی جارحتیں جاری رکھیں گے تو مستقبل میں سعودی عرب کے اندر فوجی ٹھکانوں پر اس سے بھی زیادہ سخت اور بڑے حملے کئے جائیں گے - دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ نجران میں یمنی فوج کی نصراللہ من اللہ نامی کارروائیاں تمام سطحوں پر سعودی عرب کے لئے بہت سے پیغامات کی حامل ہیں -
https://taghribnews.com/vdcgq79twak9w74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ