تاریخ شائع کریں2019 30 September گھنٹہ 17:50
خبر کا کوڈ : 438799

عشق امام حسین ؑ ہمیں متحد کرتا ہے

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ محسن اراکی " نے اپنی تحریر میں لکھا
امام عالی مقام ؑ نے دس محرم کو اپنے وفادار اصحاب کے ساتھ ظالم طاقتوں کا مقابلہ کرکے رہتی دنیا تک مظلوم افراد کے لیے ایک مثال قائم کردی ہے
عشق امام حسین ؑ ہمیں متحد کرتا ہے
عشق امام حسین ؑ ہمیں متحد کرتا ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ محسن اراکی " نے اپنی ایک تحریر کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ،اس معروف شعارسے متعلق ایک تحریر لکھی جس میں کہا گیا ہے " عشق حسین ؑ ہمیں متحد کرتا ہے"۔
آیت اللہ اراکی مزید لکھتے ہیں کہ آج کے زمانے میں امت مسلمہ کو متعدد محازوں پر دشمن کی جانب سے حملوں کو سامنا ہے جن میں سب سے زیادہ مہلک اورنقصان دہ حملہ نفاق اور تفرقہ ہے۔
امام عالی مقام ؑ نے دس محرم کو اپنے وفادار اصحاب کے ساتھ ظالم طاقتوں کا مقابلہ کرکے رہتی دنیا تک مظلوم افراد کے لیے ایک مثال قائم کردی ہے۔ جو آج بھی مسلمانوں کو اس بات کی طاقت اور صلاحیت دیتی ہے جس کے ذریعہ مظلوم انسان دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
میں اپنے تمام برادران ایمانی سے درخواست کرتا ہوں کہ شائعر اللہ کے خلاف سازش کرنے والے دشمن کے خلاف ڈٹ جائیں۔ آج عزاداری کے لیے جتنی بھی سازشیں  ہورہی ہیں ان میں برطانیہ مکار ملوث ہے جس نے ماضی میں بھی مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرکے اقتدار کو دوام بخشا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjhoexhuqetaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ