تاریخ شائع کریں2019 29 September گھنٹہ 18:05
خبر کا کوڈ : 438719

افغانستان میں انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا مرحلہ جاری

افغانستان کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوئے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے

افغانستان کی وزارت دفاع کے سرپرست اسداللہ خان اور داخلی امور کے وزیر مسعود اندرابی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ملک میں چوتھے صدارتی انتخابات امن و سیکورٹی کے لحاظ سے کامیاب رہے ہیں - افغانستان کی وزارت دفاع کے سرپرست اسداللہ خان نے ووٹنگ کے بعد کابل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سنیچر کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور ووٹنگ کا عمل کامیابی کے ساتھ انجام پاگیا - افغانستان کے داخلی امور کے وزیر مسعود انداربی نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ طالبان نے الیکشن کے دوران پولنگ مراکز پر ساٹھ سے زائد حملے کئے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے - افغانستان کے چیف الیکشن کمشنرنے بھی کہا کہ چوتھے صدارتی الیکشن میں ووٹنگ پرامن ماحول میں انجام پائی - دوسری جانب آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں رائے دہندگان میں جوش و خروش کم پایا گیا ہے اور ووٹنگ کی شرح خاصی کم تھی ۔ اس دوران جلال آباد اور قندھار سمیت مختلف علاقوں میں پولنگ مراکز پر بم دھماکوں میں کم سے کم دو افراد جاں بحق اور پچیس سے زائد زخمی ہوگئےتھے ۔
https://taghribnews.com/vdcb8wba9rhbfzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ