تاریخ شائع کریں2019 29 September گھنٹہ 18:00
خبر کا کوڈ : 438717

سعودی شاہ سلمان کا ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم فائرنگ سے ہلاک

سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان کا ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم فائرنگ میں ہلاک ہوا ہے
عبدالعزیز الفغم پہلے سعودی عرب کے ملک عبداللہ کا محافظ تھا اورملک عبداللہ کے انتقال کے بعد ملک سلمان کا ذاتی محافظ بن گیا ابھی تک شاہ سلمان کے ذاتی محافظ کی ہلاکت
سعودی شاہ سلمان کا ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم فائرنگ سے ہلاک
سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان کا ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم فائرنگ میں ہلاک ہوا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے اخبار الشرق الاوسط کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی شاہ سلمان کا ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ  نے دعوی کیا ہے کہ ملک سلمان کا محافظ اپنے دوست کے ہاتھوں قتل ہوا۔
عبدالعزیز الفغم پہلے سعودی عرب کے ملک عبداللہ کا محافظ تھا اورملک عبداللہ کے انتقال کے بعد ملک سلمان کا ذاتی محافظ بن گیا۔
ابھی تک شاہ سلمان کے ذاتی محافظ کی ہلاکت کی سرکاری سطح پر خبر نشر نہیں ہوئی ہے۔
العالم نے سعودی صحافی علی الاحمد کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ملک سلمان کے محافظ کو جسے چند روز پہلے اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا اور یہی بات ان کے قتل کو مشکوک بنا رہی ہے۔
 سعودی صحافی کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سعودی صحافی علی الاحمد نے کہا ہے کہ ملک سلمان کا محافظ چند روز قبل جدہ کی سڑک پر اکیلے واک کر رہا تھا جو اس کے عہدے کے شایان شان نہیں تھا اس لئے کہ وہ ہمیشہ ملک سلمان کے محل میں ان کے ساتھ ہوتے تھے اور بادشاہ کے سونے کے بعد وہ شاہی محل میں ہی سوتے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcjvoexauqetaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ