تاریخ شائع کریں2019 29 September گھنٹہ 17:52
خبر کا کوڈ : 438715

برطانیہ کا بحری جنگی جہاز واپس چلا گیا

برطانوی بحریہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کا ڈسٹرائر آبنائے ہرمز سے نکل کر ساحلی شہر پورٹ اسموتھ پر پہنچ گیا ہے
برطانوی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایچ ایم ایس ڈونکن ڈسٹرائر خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں برطانوی آئیل ٹینکروں کی حفاظت کے تعلق سے اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد ہفتے کو ساحلی شہر پورٹ اسموتھ پہنچ گیا ہے
برطانیہ کا بحری جنگی جہاز واپس چلا گیا
برطانوی بحریہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کا ڈسٹرائر آبنائے ہرمز سے نکل کر ساحلی شہر پورٹ اسموتھ پر پہنچ گیا ہے
اسکاٹ لینڈ کے اخبار پریس اینڈ جرنال نے خبردی ہے کہ برطانوی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایچ ایم ایس ڈونکن ڈسٹرائر خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں برطانوی آئیل ٹینکروں کی حفاظت کے تعلق سے اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد ہفتے کو ساحلی شہر پورٹ اسموتھ پہنچ گیا ہے - برطانوی حکام کا دعوی ہے کہ اس ڈسٹرائر نے ایک ملین دولاکھ اسّی ہزار ٹن سیال گیس اور برطانیہ کے دیگر تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کی ہے - مارچ میں یہ برطانوی ڈسٹرائر شام کے لئے روانہ ہوا تھا لیکن بعد میں اسے آبنائے ہرمز کی جانب بھیج دیا گیا۔ امریکا نے اگست کے مہینے میں خلیج فارس میں سپاہ پاسداران کے ہاتھوں اپنا ایک جدید ترین ڈرون مار گرائے جانے کے بعد اس علاقے میں ایک بحری اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کا دعوی کیا تھا جس میں اس کو شکست ہوئی ہے - امریکا اپنے اس نام نہاد بحری اتحاد میں حتی اپنے اتحادیوں کو بھی شامل کرنے میں ناکام رہا ہے -
https://taghribnews.com/vdchz6nkm23nxqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ