تاریخ شائع کریں2019 29 September گھنٹہ 17:47
خبر کا کوڈ : 438714

ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کی شفافیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایم ایس این بی سی ٹی وی سےایک انٹرویو میں کہا
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بحثیت صدر اپنے حلف کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے
ٹرمپ نے صدارتی الیکشن کی شفافیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بحثیت صدر اپنے حلف کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایم ایس این بی سی ٹی وی سےایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کے ٹیکسوں سے ملنے والی رقم کو اپنے صدارتی حریف کی پوزیشن کمزور کرنے پر صرف کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے حریف صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی پوزیشن کمزر کرنے کے لئے جو غیر قانونی حربے استعمال کئے ہیں ، ان سے اس حلف کی خلاف ورزی ہوتی ہے جو بحیثیت صدر، ٹرمپ نے اٹھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ان حربوں سے صدارتی الیکشن کی شفافیت اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔نینسی پلوسی نے کہا کہ ٹرمپ نے اس رقم کو اپنے پاس گروی رکھ لیا جو یوکرین کی مدد کے لئے کانگریس کے دونوں پارٹیوں کے اراکین نے منظور کی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اس طرح امریکا کی قومی سلامتی کے لئے خطرات پیدا کردیئے ہیں ۔ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے ٹرمپ کے اس اقدام کو قومی سلامتی اور ملک کے صدارتی انتخابات کے عمل سے خیانت قرار دیا ہے۔امریکی حکومت کا حالیہ یوکرین اسکینڈل سامنے آنے کے بعد، یوکرین کے لئے خصوصی امریکی نمائندے کرٹ وولکر نے استعفی دے دیا ہے ۔سی این این نے سنیچر کو اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یوکرین کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی کرٹ وولکر نے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے بارے میں تحقیقات کے سلسلے میں ، وزیر خارجہ مائک پامپؤ اور وزارت خارجہ کے بعض دیگر عہدیداروں کو کانگریس کی تین کمیٹیوں میں گواہی دینے کے لئے طلب کرلیا گیا۔ ان دنوں امریکا میں، یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیلیفونی مکالمے کو لےکر ہنگامہ شدت اختیار کرگیا ہے یہاں تک کہ امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی مہم بھی شروع کردی ہے۔یاد رہے کہ امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ جولائی میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا تھا کہ دو ہزار بیس کے امریکی صدارتی الیکشن کے امیدوار جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی مالی بدعنوانی کے کیس میں تحقیقات تیز کردیں ۔یہ بھی انکشاف کیاگیا ہے کہ ٹرمپ نے زلنسکی کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو سے ایک ہفتے قبل یوکرینی حکومت کے لئے منظور کئے جانے والے قرضے کی ادائیگی روک دی تھی تاکہ یوکرین کو ہنٹر بائیڈن کیس میں تعاون کے لئے مجبور کیا جاسکے۔اب تک امریکی ایوان نمائندگان کے دو سو اٹھارہ اراکین ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں اور اسپیکر نینسی پلوسی مواخذے کے لئے باضابطہ تحقیقات کے آغاز کے احکامات صادر کرچکی ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ امریکا کے تین سو سے زائد سابق حکام بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgq79ttak9wu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ