QR codeQR code

مکتب اہلسنت میں امام حسین ؑ کی مرقد کی زیارت کی تاکید کی گئی ہے

ایران میں اہلسنت عالم دین اور خطیب جمعہ " مفتی عبدالرزاق رھبر" نے کہا "

29 Sep 2019 گھنٹہ 17:44

اربیعن امام حسین ؑ کی باوقار راہ پیمائی نے امام حسین ؑ کی زیارت کو ایک نئی رونق بخشی ہے جو مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کا مظھر ہے


مکتب اہلسنت میں امام حسین ؑ کی مرقد کی زیارت کی تاکید کی گئی ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں اہلسنت عالم دین اور خطیب جمعہ " مفتی عبدالرزاق رھبر" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا " سنی اور شیعہ مکتب فکر میں امام حسین ؑ کی قبر کی زیارت کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور ہم اہلسنت قرآن کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اہلیبیت علیھم السلام کی محبت کو واجب سمجھتے ہیں"۔
مفتی عبدالرزاق نے مزید کہا کہ اہلسنت کے نزید امام عالی مقام امام حسین علیہ الاسلام کی زیارت کی بہت ہی زیادہ تاکید کی گئی اور امام حسین ؑ سے محبت کسی ایک مکتب فکر سے مخصوص نہیں ہے۔
اربیعن امام حسین ؑ کی باوقار راہ پیمائی نے امام حسین ؑ کی زیارت کو ایک نئی رونق بخشی ہے جو مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کا مظھر ہے۔


خبر کا کوڈ: 438713

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/438713/مکتب-اہلسنت-میں-امام-حسین-کی-مرقد-زیارت-تاکید-گئی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com