تاریخ شائع کریں2019 28 September گھنٹہ 19:20
خبر کا کوڈ : 438620

عالمی براداری کی خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے لیبیا پر حملوں کی مذمت

لیبیا کی قومی وفاقی حکومت کی صدارتی کونسل نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے
لیبیا کی قومی وفاقی حکومت نے طرابلس کے غیرفوجی مراکز پر نیشنل آرمی نامی خلیفہ حفتر کی فوج کے ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے
عالمی براداری کی خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے لیبیا پر حملوں کی مذمت
لیبیا کی قومی وفاقی حکومت نے طرابلس کے غیرفوجی مراکز پر نیشنل آرمی نامی خلیفہ حفتر کی فوج کے ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے
 آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قومی وفاقی حکومت کی صدارتی کونسل نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اس طرح کے دہشتگردانہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کی خلاف ورزی ہے اور اس کا مقصد دارالحکومت میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا اور عام شہریوں کا قتل عام نیز انھیں خوف زدہ کرنا ہے۔ صدارتی کونسل نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ عالمی برادری کے پاس خلیفہ حفتر کے فوجیوں کے اقدامات کے مقابلے میں کوئی مضبوط دفاعی موقف اختیار نہ کیے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔خلیفہ حفتر کی فوج کے ڈرون طیاروں نے جمعرات کی شب معیتیقہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جمعے کو شہر طرابلس کی سرکاری عمارتوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ ان حملوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہونے کے ساتھ ہی جانی و مالی  نقصان بھی ہوا ہے۔لیبیا میں چار اپریل سے دارالحکومت طرابلس کے مضافات میں خلیفہ حفتر کے فوجیوں کے حملوں میں شدت آنے کے بعد بدامنی اور افراتفری پیدا ہوگئی ہے ۔خلیفہ حفتر کے فوجی  شہر طرابلس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcci4q0x2bq1e8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ