تاریخ شائع کریں2019 28 September گھنٹہ 19:04
خبر کا کوڈ : 438616

سعودی عرب میں خواتین کو بغیر حجاب گھومنے کی اجازت

سیاحتی پروگرام میں غیرملکی خواتین سیاحوں کے لیے حجاب کی شرط ختم کردی گئی
سعودی حکومت نے پہلی بار سیاحتی ویزے کے اجرا کا اعلان کر دیا، نئے سیاحتی پروگرام میں غیرملکی خواتین سیاحوں کے لیے حجاب کی شرط ختم کردی گئی ہے
سعودی عرب میں خواتین کو بغیر حجاب گھومنے کی اجازت
سعودی حکومت نے پہلی بار سیاحتی ویزے کے اجرا کا اعلان کر دیا، نئے سیاحتی پروگرام میں غیرملکی خواتین سیاحوں کے لیے حجاب کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پہلی بار 38 یورپی ممالک، 7 ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت 49 ممالک کے لیے سیاحتی ویزوں کے اجرا کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ کے چیئرمین احمد الخطیب نے میڈیا کو بتایا کہ نئی ویزا پالیسی کے تحت خواتین سیاحوں کے لیے عبا پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔
یہ ویزا 360 دن کے لیے ہوگا تاہم ایک مرتبہ 90 دن سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں ہوگی اور سال میں 180 دن سے زیادہ رکنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
واضح رہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان اپنے اس قسم کے اقدامات سے امریکہ اور یورپ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchz6nk-23nx-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ