تاریخ شائع کریں2019 28 September گھنٹہ 18:53
خبر کا کوڈ : 438613

بورس جانسن کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا جائے

برطانیہ میں وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا امکان بڑھ گیا ہے
لیبر پارٹی اور اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی نے بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بارے میں مذاکرات کئے ہیں ۔اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے
بورس جانسن کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا جائے
برطانیہ میں وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا امکان بڑھ گیا ہے۔
برطانوی ذرائع کے مطابق لیبر پارٹی اور اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی نے بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بارے میں مذاکرات کئے ہیں ۔اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پاس ہونے کی صورت میں لیبر پارٹی کے سربراہ جرمی کوربین کا نام وزارت عظمی کے لئے پیش کرنا چاہتے ہیں ۔ اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بغیر سمجھوتے کے یورپی یونین سے بریگزٹ کی روک تھام کا صرف یہی ایک راستہ رہ جاتا ہے کہ بورس جانسن کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا جائے ۔یاد رہے کہ بورس جانسن پارلیمنٹ کو معطل رکھنے میں اس وقت ناکام ہوگئے جب برطانوی سپریم کورٹ کے فل بینچ نے اس کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے پارلیمنٹ کو بحال کرنے کا حکم صادر کردیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بدھ کو پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا تھا کہ یا انہیں مواخذہ کرکے ہٹادیا جائے یا پھر بغیر سمجھوتے کے بریگزٹ میں پارلیمنٹ ان کا ساتھ دے۔یاد رہے کہ بورس جانسن نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ اکتس اکتوبر تک اپنے ملک کو یورپی یونین سے ہر حال میں نکال لیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcezv8exjh8xpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ