تاریخ شائع کریں2019 27 September گھنٹہ 20:15
خبر کا کوڈ : 438523

نبی مکرم ﷺ کا وجود مسلمانوں میں وحدت کا باعث ہے

رہبر انقلاب اسلامی سیّد آیت اللہ علی خامنہ ای حفظه اللہ تعالی مسلمانوں میں اتحاد کے فروغ پر زور دیتے ہوئے فرماتے ہیں۔
اللہ کے رسول ﷺ کا وجود مبارک مسلمانوں کے درمان اتحاد اور وحدت کی سب سے بڑی دلیل تھی اور آج بھی مسلمانوں کو متحد رکھ سکتی ہے وہ نبی مکرّم ﷺ کی ذات مقدس ہی ہے
نبی مکرم ﷺ کا وجود مسلمانوں میں وحدت کا باعث ہے
نبی مکرم ﷺ کا وجود مسلمانوں میں وحدت کا باعث ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے  ہیں۔
 
رہبر انقلاب اسلامی سیّد آیت اللہ علی خامنہ ای حفظه اللہ تعالی مسلمانوں میں اتحاد کے فروغ پر زور دیتے ہوئے فرماتے ہیں۔
ہر زمانے میں اللہ کے رسول ﷺ کا وجود مبارک مسلمانوں کے درمان اتحاد اور وحدت کی سب سے بڑی دلیل تھی اور آج بھی مسلمانوں کو متحد رکھ سکتی ہے وہ نبی مکرّم ﷺ کی ذات مقدس ہی ہے۔ مسلمانوں میں اللہ کے نبی سے محبت اور عقیدت ایک ایسا عنصر ہے جو مسلمانوں میں مشترک طور پر پایا جاتا ہے اور مسلمانوں کو یہ مشترک عنصر ایک دوسرے سے قریب رکھتا ہے۔
ہماری تمام مسلمانوں کو یہ نصیحت ہے کہ اللہ کی نبی ﷺ کی محبت کو مسلمانوں میں اتحاد اور وحدت کا ذریعہ قرار دیں۔
https://taghribnews.com/vdcewv8exjh8xni.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ