تاریخ شائع کریں2019 26 September گھنٹہ 21:02
خبر کا کوڈ : 438460

برطانوی وزیراعظم برطانیہ کو یورپ سے الگ کرنے کی زد پر اڑ گئے

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ یا انہیں ہر حال میں بریگزٹ کی اجازت دیں یا پھر معزول کردیں
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے  پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام میں ایسی حالت میں تقریر کی کہ اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت ان کے خلاف نعرے لگارہی تھی
برطانوی وزیراعظم برطانیہ کو یورپ سے الگ کرنے کی زد پر اڑ گئے
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ یا انہیں ہر حال میں بریگزٹ کی اجازت دیں یا پھر معزول کردیں
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے  پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام میں ایسی حالت میں تقریر کی کہ اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت ان کے خلاف نعرے لگارہی تھی ۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ یا ان کا ساتھ دے اور ہر حال میں بریگزٹ کی اجازت دے اور اگر ایسا نہ کرنا چاہے تو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے انہیں ہٹادے اور ملک میں قبل از وقت انتخابات ہونے دے ۔
قابل ذکر ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام کا اجلاس بدھ کی رات سولہ دن کے تعطل کے بعد انجام پایا ۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کی درخواست پر ملکہ برطانیہ نے پانچ ہفتے کے لئے پارلیمنٹ کو معطل کردیا تھا تاکہ پارلیمنٹ بریگزٹ کے تعلق سے بورس جانسن کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے ۔ لیکن برطانوی سپریم کورٹ کے فل بینچ نے منگل کو متفقہ طور پر دارالعوام کی معطلی کے خلاف فیصلہ دیا ، جس کے بعد بدھ کی رات دارالعوام کا اجلاس ہوا جس میں شرکت کے لئے بورس جانسن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ترک کرکے لندن پہنچے ۔
https://taghribnews.com/vdcepv8e7jh8xei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ