تاریخ شائع کریں2019 26 September گھنٹہ 15:14
خبر کا کوڈ : 438448

کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھایا جائے، او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھانے اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی ابتر صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا
کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھایا جائے، او آئی سی
اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھانے اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی ابتر صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس سے متعلق جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق او آئی سی کے رابطہ گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو اٹھایا جائے، پابند سلاسل افراد کو رہا کیا جائے، وادی میں احتجاج کرنے والے پرُ امن مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال بھی بند کیا جائے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو وادی میں جانے کی اجازت دی جائے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی شناخت اور جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے پر او آئی سی رابطہ گروپ  کو شدید تشویش لاحق ہے۔
https://taghribnews.com/vdcayanya49ney1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ