تاریخ شائع کریں2019 26 September گھنٹہ 15:10
خبر کا کوڈ : 438447

فرانس کا شہر روین زوردار دھماکوں سے علاقہ گونج اُٹھا

فرانس کے شہر روین " سین-میری ٹائم "  میں واقع ایک فیکٹری میں آج صبح زبردست آگ بھڑک اٹھی
فرانس کے شہر روین " سین-میری ٹائم " میں واقع ایک فیکٹری میں آج صبح زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد زوردار دھماکوں کی آواز سے علاقہ گونج اُٹھا
فرانس کا شہر روین زوردار دھماکوں سے علاقہ گونج اُٹھا
فرانس کے شہر روین " سین-میری ٹائم " میں واقع ایک فیکٹری میں آج صبح زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد زوردار دھماکوں کی آواز سے علاقہ گونج اُٹھا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے شہر روین " سین-میری ٹائم "  میں واقع ایک فیکٹری میں آج صبح زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد زوردار دھماکوں کی آواز سے علاقہ گونج اُٹھا۔  اطلاعات کے مطابق فرانس کے شہر روین میں بدھ اور جمعرات کی رات تقریباً 2 بج کر 40 منٹ پر لیوبرزول کی فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی، اس موقع پر کئی دھماکوں کی بھی آواز سنی گئی جس کے بعد علاقے میں دھواں پھیل گیا۔ سین-میری ٹائم پریفیکچر نے ایک ہنگامی مرکز قائم کیا ہے اور اس واقعے سے نمٹنے کے لیے فی الحال 150 سے زیادہ فائر فائٹرز متحرک ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دوسری جانب انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی نقصان سے بچنے کے لیے کہا ہےکہ اس جگہ کے ارد گرد 500 میٹر کے فاصلے پر آبادی کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjxoexauqetxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ