تاریخ شائع کریں2019 26 September گھنٹہ 14:32
خبر کا کوڈ : 438441

خلیج فارس میں امریکی ڈیفنس سسٹم اور فوج کی تعداد میں اضافہ تشویش ناک ہے

روس کی تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ورشینین نےبدھ کو کہا
روس کے نائب وزیرخارجہ نے خلیج فارس میں امریکہ کی جانب سے مزید فوجی روانہ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکہ کی فوجی موجودگی سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا
خلیج فارس میں امریکی ڈیفنس سسٹم اور فوج کی تعداد میں اضافہ تشویش ناک ہے
روس کے نائب وزیرخارجہ نے خلیج فارس میں امریکہ کی جانب سے مزید فوجی روانہ کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکہ کی فوجی موجودگی سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
روس کی تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ورشینین نےبدھ کو کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی خلیج فارس میں کشیدگی کے حل میں کوئی مدد نہیں کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی آئیل تنصیبات کے بارے میں تمام تفصیلات سامنے آنا چاہئے۔ امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن ، سعودی عرب اور امارات کی درخواست پر خلیج فارس کے علاقے میں ایئر ڈیفنس سسٹم اور فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔
امریکہ نے اگست دوہزار انیس میں آبنائے ہرمزکے قریب ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکی ڈرون طیارے کو ایران کے ہاتھوں مار گرائے جانے کے بعد ایک بحری اتحاد کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdoj0ofyt0so6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ