تاریخ شائع کریں2019 26 September گھنٹہ 14:29
خبر کا کوڈ : 438440

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کی کاروائی دوبارہ بحال

دارالعوام نے جبری طور پر معطل رہنے کے بعد سولہویں دن اپنا کام دوبارہ شروع کردیا ہے
پارلمینٹ کو معطل کرنے کے برطانوی حکومت کے اقدام اور پھر سپریم کورٹ کے ذریعے حکومتی اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیئے جانے کے بعد سولہ روز کے وقفے سے دارالعوام کی کارروائی دوبارہ شروع ہوگئی
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کی کاروائی دوبارہ بحال
پارلمینٹ کو معطل کرنے کے برطانوی حکومت کے اقدام اور پھر سپریم کورٹ کے ذریعے حکومتی اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیئے جانے کے بعد سولہ روز کے وقفے سے دارالعوام کی کارروائی دوبارہ شروع ہوگئی
خبروں کے مطابق دارالعوام نے جبری طور پر معطل رہنے کے بعد سولہویں دن اپنا کام دوبارہ شروع کردیا ہے - برطانوی وزیراعظم جانسن نے ملکہ برطانیہ کی توثیق کے ذریعے پارلیمنٹ کو پانچ ہفتے کے لئے معطل کردیا تھا تاکہ وہ بریگزیٹ پر عمل درآمد کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈال سکے لیکن برطانوی سپریم کورٹ کے فل بینچ میں شامل سبھی گیارہ ججوں نے اپنے متفقہ فیصلے میں پارلیمنٹ کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم جاری کیا - سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو ملکہ برطانیہ کی توثیق کے ذریعے معطل کرنے کا وزیراعظم کا فیصلہ غیر قانونی ہے - اس درمیان یورپی یونین سے برطانیہ کے نکلنے کے مسئلے پر برطانیہ کی سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے - حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت لیبر پارٹی اور دارالعوام کے بہت سے ارکین کسی ڈیل کے بغیر یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے مخالف ہیں -
https://taghribnews.com/vdcc04q0x2bq108.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ