تاریخ شائع کریں2019 25 September گھنٹہ 17:35
خبر کا کوڈ : 438415

مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات سے حل ہونا چاہیے

یورپی یونین چاہتی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک کشمیریوں کی ہر ممکن شمولیت کے ساتھ تنازعہ کا حل تلاش کریں
یورپی یونین نے کشمیریوں کی شمولیت کے ساتھ مسئلہ کشمیر خصوصاً موجودہ صورتِ حال پر پاکستان اور ہندوستان کے مابین فوری مذاکرات پر زور دیا ہے۔
مسئلہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات سے حل ہونا چاہیے
یورپی یونین نے کشمیریوں کی شمولیت کے ساتھ مسئلہ کشمیر خصوصاً موجودہ صورتِ حال پر پاکستان اور ہندوستان کے مابین فوری مذاکرات پر زور دیا ہے۔
یورپی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار دیتمار کرسلر نے کہا ہے کہ یورپی یونین چاہتی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک کشمیریوں کی ہر ممکن شمولیت کے ساتھ تنازعہ کا حل تلاش کریں۔
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی انسانی حقوق کی  بین الاقوامی ذمہ داریوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے انسانی حقوق کی پامالی کی مکمل، فوری اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
ای یو کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتی نمائندہ (وزیرخارجہ) فیڈریکا موگرینی نے اپنے بیانات اور پاکستان اور ہندوستان کے ساتھ براہِ راست رابطوں کے دوران کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور یہ بہت اہم ہے کہ پاکستان اور ہندوستان سفارتی اور سیاسی سطح پر آپس میں بات چیت بحال کریں۔
واضح رہے کہ ای یو کے اعلی عہدیدار نے خط کا جواب کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید  کے خط کے جواب میں تحریر کیا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcezv8enjh8xei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ