تاریخ شائع کریں2019 24 September گھنٹہ 20:30
خبر کا کوڈ : 438301

ایران پر حملہ کرنے والوں کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہی اور اسارت کے علاوہ کچھ نہیں ملےگا
ایران پر حملہ کرنے والوں کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہی اور اسارت کے علاوہ کچھ نہیں ملےگا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے تباہی اور اسارت کے علاوہ کچھ نہیں ملےگا۔
میجر جنرل محمد باقری نے دفاع مقدس کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکمت عملی اور شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے آج ایران دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران آج دفاعی پیشرفت کے لحاظ سے اس مطلوب مقام پر پہنچ گیا ہے کہ دشمن کو بھی ایران کے خلاف کوئی اقدام کرنے سے پہلے سوچنا پڑے گا ۔ جنرل باقری نے کہا کہ اگر ایران کمزور ، ضعیف اور ناتواں ملک ہوتا تو دشمن آج تک ایران کو تہس نہس کردیتا ، لیکن ایران آج دفاعی لحاظ سے ایک مضبوط ، قوی اور مستحکم ملک ہے اور اگر کسی نے ایران کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھنے کی کوشش کی تو اس کی آنکھ کو نکال دیا جائےگا۔
میجر جنرل باقری نے کہا کہ ایران خطے میں امن و ثبات اورصلح کا خواہاں ہے ایران کی دفاعی طاقت خطے میں پائدار امن کے لئے بہت ضروری ہے۔ ہماری ہمسایہ ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ۔ جنرل باقری نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے والے سبھی صدام معدوم کے حامی اور پشتپناہ تھے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے صدام معدوم کی بھر پور مدد کی ۔ ایران کے خلاف امریکہ اور یورپی ممالک کی دشمنی ماضی سے نمایاں ہے۔
جنرل باقری نے سعودی عرب اور امارات کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ جنگ کو ظالمانہ جنگ قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امارات آخر کا یمن جنگ سے فرار ہونے پر مجبور ہوجائیں گے اور یمن میں انھیں شکست اور ناکامی کے علاوہ کچھ حصل نہیں ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdciuva5zt1app2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ