تاریخ شائع کریں2019 24 September گھنٹہ 20:25
خبر کا کوڈ : 438300

یمن جنگ میں امریکہ اور سعودی عرب بند گلی میں پہچ چکے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف بزدلانہ جنگ میں جارح ملکوں کو بری طرح ناکامی کا سامنا ہے
یمن جنگ میں امریکہ اور سعودی عرب بند گلی میں پہچ چکے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف بزدلانہ جنگ میں جارح ملکوں کو بری طرح ناکامی کا سامنا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں یمن کے بارے میں ایران کے خلاف امریکی الزامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عشروں کے دوران علاقے کی زیادہ تر جنگ کی آگ کے شعلے امریکا اور سعودی عرب نے بھڑکائے ہیں اور یہ ممالک ایران کے ساتھ ایٹمی معاملات کو بہانہ بنا کر اپنی کمزوریوں کو ایران کے کھاتے میں نہیں ڈال سکتے - پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ علاقے سے باہر کے ممالک خلیج فارس میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرکے علاقے میں بدامنی پیدا کررہے ہیں کہا ایران مخالف اتحاد تشکیل دینے کے تعلق سے امریکا کی سازش بھی سینچری ڈیل کی ہی طرح شکست سے دوچار ہوگی - انہوں نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے بعض وعدوں پر عمل درآمد کو روک دینے کے ایران کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ ایٹمی معاہدے کے بارے میں اٹھائے گئے ایرانی حکومت کے تیسرے قدم کی بھی حمایت کرتی ہے - دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے بھی منگل کو پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کہا کہ فرانس اور برطانیہ جیسے یورپی ممالک نے ایران پر حملے کے لئے صدام کو ہتھیار فراہم کئے تھے اور اس کی ہرطرح کی سیاسی مدد بھی کی تھی جبکہ جرمنی نے بھی صدام کی بعثی حکومت کو کیمیائی ہتھیار فراہم کئے تھے - ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل باقری نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ایرانی عوام نے اپنی استقامت و پامردی کے ذریعے دشمن کو ملک سے باہر نکالا - انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی عوام کی آٹھ سالہ استقامت ، لبنان میں امن و استحکام اور جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں یمنی عوام کی ثابت قدمی ایرانی عوام کے آٹھ سالہ دفاع مقدس سے لئے گئے سبق کا نتیجہ ہے - ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل باقری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دشمن اسلامی جمہوریہ ایران پر براہ راست حملہ کرنے سے مایوس ہوگئے ہیں اور انہیں خوف لاحق ہے کہا کہ دشمنوں نے اگر ایران پر حملہ کیا تو ان کے فوجیوں کا یا تو قلع قمع کردیا جائے گا یا پھر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا - انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ علاقے کے کسی بھی ملک سے ایران کی کوئی دشمنی نہیں ہے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جو ایران کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں وہ منحرف ہوگئے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اسلام کی آغوش میں لوٹ آئیں اور ایران کے ساتھ تعاون کریں -
https://taghribnews.com/vdchv6nkv23nxxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ