تاریخ شائع کریں2019 24 September گھنٹہ 20:09
خبر کا کوڈ : 438293

واشنگٹن کی ایران پر دباؤ ڈالنے کی مہم میں اضافہ

امریکا نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ تہران کے خلاف واشنگٹن کی دباؤ ڈالنے کی مہم میں شریک ہوجائے

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان اریکا چیوسانو نے عربی اسکائی نیوز سے گفتگو کے دوران دعوی کیا کہ وہ تہران کے خلاف واشنگٹن کی دباؤ ڈالنے کی مہم میں شامل ہونے کے لئے عالمی برادری کو ترغیب دلائیں گی ان کا کہنا تھا کہ ایران کی سرگرمیوں کو روکنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے ۔
امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے امریکی حکام کے اس دعوے کی تکرار کرتے ہوئے کہ ایران کے اقدامات علاقے میں عدم استحکام کے باعث ہیں کہا کہ امریکا ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھا نہیں رہے گا اور وہ سعودی عرب کی آئیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر ڈرون حملے کا ذمہ دار تہران کو ہی سمجھتا ہے ۔
اس سے پہلے امریکی وزارت خارجہ میں ایران ایکشن گروپ کے انچارج برایان ہوک نے بھی کہا ہے کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی جاری رہے گی -
امریکی حکومت نے آٹھ مئی دوہزار اٹھارہ کو ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے جس میں اس کو کامیابی نہیں ملی ہے البتہ عالمی برادری نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کے فیصلے کی مذمت کی ہے ۔
https://taghribnews.com/vdci3va5pt1apr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ