تاریخ شائع کریں2019 24 September گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 438264

پاکستان نے امریکہ کا ساتھ دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کا اتحادی بننا پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی
نائن الیون کے بعد امریکا کے ساتھ شامل ہونا پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ اس کی وجہ سے ستر ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے جبکہ بعض پاکستانی ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ایک سو پچاس ارب سے زائد اور بعض کا کہنا ہے کہ دوسو ارب سے زیادہ معیشت کو نقصان ہوا
پاکستان نے امریکہ کا ساتھ دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کا اتحادی بننا پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کونسل آن فارن ریلیشنز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا کے ساتھ شامل ہونا پاکستان کی سب سے بڑی غلطی تھی کیونکہ اس کی وجہ سے ستر ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے جبکہ بعض پاکستانی ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ایک سو پچاس ارب سے زائد اور بعض کا کہنا ہے کہ دوسو ارب سے زیادہ معیشت کو نقصان ہوا۔
افغانستان میں امریکی جنگ میں پاکستان کے کردار پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پہلے جہادی پیدا کیے گئے اور پھر ان کو دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے حوالے سے سوال پر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ اسی لاکھ کشمیری پچاس روز سے محصور ہیں جنہیں نو لاکھ ہندوستانی فوج نے گھروں میں محصور کردیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کشمیرعالمی قوانین سے منسلک ہے اور یہ خطہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان متنازع ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر کے عوام کو خود ارادیت کا حق دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'مجھے عالمی برادری سے کم از کم یہ توقع ہے کہ وہ کرفیو ہٹانے کے لیے کہیں گے جو غیر انسانی ہے اور یہ کشمیر کے تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg379ttak9wx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ