تاریخ شائع کریں2019 24 September گھنٹہ 15:29
خبر کا کوڈ : 438262

بھارت فوج پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے کے لئے تیار ہے

ہندوستانی فوج کے کمانڈر نے پاکستان پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگایا ہے
اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے زیرکنٹرول کشمیر پر توجہ مرکوز کی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی فوج پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے کے لئے تیار ہے
بھارت فوج پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے کے لئے تیار ہے
ہندوستانی فوج کے کمانڈر نے پاکستان پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگایا ہے
ہندوستانی فوج کے سربراہ، جنرل بیپین راوت نے پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگایا ہے ۔
بیپین راوت کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے زیرکنٹرول کشمیر پر توجہ مرکوز کی جائے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی فوج پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے کے لئے تیار ہے۔
یاد رہے کہ ہندوستانی فوج کے کمانڈر نے گذشتہ مہینے بھی کہا تھا کہ ہندوستانی فوج پاکستان کے زیرکنٹرول کشمیر کو آزاد کرانے کے لئے مرکزی حکومت کے حکم کی منتظر ہے۔
ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے بھی گزشتہ دنوں نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان کے زیرکنٹرول کشمیر بھی بقول ان کے ہندوستان کا حصہ ہے اور نئی دہلی کو امید ہے کہ ایک دن اس علاقے میں ہندوستان کے قوانین نافذ ہوں گے۔
ہندوستانی فوج کے کمانڈر کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے جمو و کشمیر کے خصوصی اختیارات ختم کردیئے جانے کی بنا پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کافی شدت آچکی ہے۔
اسلام آباد ، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں میں اٹھانے کی کوشش کررہا ہے تاہم ہندوستان اسے بین الاقوامی مسئلہ بنانے کا مخالف ہے اور اس کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت سے حل ہونا چاہئے-
https://taghribnews.com/vdcepv8ewjh8xwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ