تاریخ شائع کریں2019 23 September گھنٹہ 18:08
خبر کا کوڈ : 438160

اکستان افغانستان میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے امریکا کے افغان امور کے لیے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے نیویارک میں ملاقات کی
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے امریکا کے افغان امور کے لیے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے نیویارک میں ملاقات کی جس میں افغانستان میں قیام امن اور طالبان امریکا مذاکرات کے معاملے پر بات چیت ہوئی
اکستان افغانستان میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے امریکا کے افغان امور کے لیے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے نیویارک میں ملاقات کی جس میں افغانستان میں قیام امن اور طالبان امریکا مذاکرات کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے افغانستان میں امن کا قیام بہت ضروری ہے اور افغانستان میں امن لانا پاکستان حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور امید ہے کہ امن مذاکرات کا معاملہ جلد دوبارہ شروع ہوجائے گا۔
اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں حمایت اور سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا۔
واضح رہے طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کی منسوخی کے بعد عمران خان اور زلمے خلیل زاد کی یہ پہلی ملاقات تھی۔
https://taghribnews.com/vdcb0wbagrhbf8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ