تاریخ شائع کریں2019 23 September گھنٹہ 18:04
خبر کا کوڈ : 438159

یمن میں موجود داعشی عناصر واشنگٹن سے اسلحے خریدا

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون سفارتی پارسلوں کی آڑ میں داعش کے لئے اسلحے بھیج رہی ہے۔
ٹرمپ شام میں داعش کی شکست کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش کررہے تھے، یمن میں موجود داعشی عناصر واشنگٹن سے اسلحے خرید رہے تھے
یمن میں موجود داعشی عناصر واشنگٹن سے اسلحے خریدا
امریکا یمن میں تکفیری دہشت گردوں کو مسلح کر رہا ہے ۔
آرمز واچ نامی نیوز ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزارت جنگ پینٹاگون سفارتی پارسلوں کی آڑ میں داعش کے لئے اسلحے بھیج رہی ہے۔
آرمز واچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام میں داعش کی شکست کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش کررہے تھے، یمن میں موجود داعشی عناصر واشنگٹن سے اسلحے خرید رہے تھے ۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جوگو امپورٹ اور سربیا کی اسلحہ فروخت کرنے والی دیگر کمپنیوں کے ایسے دستاویزات آرمز واچ کے ہاتھ لگے ہیں کہ جن میں اسلحہ خریدنے والوں کی تفصیلات درج ہیں ۔رپورٹ کے مطابق ان دستاویزات میں، یمن میں موجود داعشی عناصر تک امریکی اسلحے پہنچانے والے ، اسلحے کے دلالوں، اور اس معاملے میں ملوث امریکا ، سعودی عرب نیز متحدہ عرب امارات کے حکام کے پاسپورٹ کی اسکین کاپیاں بھی شامل ہیں ۔
آرمز واچ نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مذکورہ افراد نے سربیا سے کم سے کم تیس لاکھ اسلحے یمن اور شام میں موجود داعشی دہشت گردوں تک پہنچانےمیں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjioexhuqetvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ