تاریخ شائع کریں2019 22 September گھنٹہ 17:53
خبر کا کوڈ : 438042

قیام امام حسین ع نے دشمن کے شریعت میں انحرافات کے راستے کو روک لیا

سیستان و بلوچستان مین اہلسنت عالم دین "مولوی نذیر احمد سلامی" نے کہا
اہلسنت کے نزدیک اہلیبیت علیھم الاسلام کا مقام بہت ہی بلند اور برتر ہے۔ اہلسنت کا  عقیدہ ہے کہ ایمان کا تکمیل کیلیے اہلیبیت رسول ﷺ کی محبت لازم ہے
قیام امام حسین ع نے دشمن کے شریعت میں انحرافات کے راستے کو روک لیا
قیام امام حسین ع نے دشمن کے شریعت میں انحرافات کے راستے کو روک لیا
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیستان و بلوچستان مین اہلسنت عالم دین "مولوی نذیر احمد سلامی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اہلسنت کے نزدیک اہلیبیت علیھم الاسلام کا مقام بہت ہی بلند اور برتر ہے۔ اہلسنت کا  عقیدہ ہے کہ ایمان کا تکمیل کیلیے اہلیبیت رسول ﷺ کی محبت لازم ہے۔ ممکن ہے اہلسنت کا محبت کا اظھار اہل تشیعوں سے مختلف ہو لیکن اہلسنت بھی اہلیبیت رسول علیھم الاسلام سے کم محبت نہیں کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا شاید ہی اہلسنت میں کوئی ایسا عالم دین ہو اور اس نے امام حسین ؑ پر کوئی کتاب نہ لکھی ہو۔ امام عالی مقام ؑ نے رہتی دنیا تک ہمارے لیے مثال قائم کردی کہ کبھی ظلم کے سامنے سر نہیں جھکانا۔ اگر امام حسین ؑ کا قیام نہ ہوتا تو دنیا میں کسی کو ہمت نہ ہوتی کہ ظالم کے سامنے سر اٹھا سکے اور دنیا کے ظالم اور جابر حکمراں معصوم انسانوں پر ظلم کرتے رہتے اور کسی میں آواز اٹھانے کی ہمت نہ ہوتی۔
https://taghribnews.com/vdcayanyu49new1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ