تاریخ شائع کریں2019 21 September گھنٹہ 21:22
خبر کا کوڈ : 437958

جو ملک بھی ایران پر حملہ کرے گا وہی ملک اصلی میدان جنگ ہوگا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے ایران کی مسلح افواج ہرجارح کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے ایران کی مسلح افواج ہرجارح کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے
جو ملک بھی ایران پر حملہ کرے گا وہی ملک اصلی میدان جنگ ہوگا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے ایران کی مسلح افواج ہرجارح کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران کے کمانڈر بریگیڈیئرجنرل حسین سلامی نے سنیچر کو تہران میں امریکی ڈرون طیاروں کو مار گرائے جانے اور انھیں بطور غنیمت حاصل کئے جانے سے متعلق منعقدہ پہلی نمائش کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک بھی ایران پر حملہ کرے گا وہی ملک اصلی میدان جنگ ہوگا-
بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ایران کی دفاعی طاقت و صلاحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں سب پر ظاہر نہیں ہیں اور اسلامی جمہوریہ نے ابھی اپنی طاقت و صلاحیت کے صرف چھوٹے سے حصے کو ظاہر کیا ہے-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کماندڑ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران پر پابندیوں سے ایران نے حقیقی خودمختاری کا درس حاصل کیا ہے کہا کہ پابندیاں اس بات کا باعث بنیں کہ ایران اپنے ہتھیاروں کی رینج دشمن کوشکست دینے کے ہدف سے تیار  کرے -
بریگیڈ‏‏یئر جنرل حسین سلامی نے تہران کے دفاع مقدس میوزیم کے گارڈن میں جارح قوتوں سے بطورغنیمت حاص کئے گئے ڈرون طیاروں کی نمائش کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش ، دشمن کی دھمکیوں اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی ایران کی صلاحیتوں کی صرف ایک جھلک ہے - ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز کے موقع پر "گدھوں کا شکار" کے زیرعنوان نمائش کا افتتاح آج سنیچر کو تہران میں دفاع مقدس میوزیم کےگارڈن میں ہوا-
اس نمائش میں امریکہ سے بطورغنیمت حاصل کئے جانے والے ڈرون طیاروں کو بھی نمائش کے لئے رکھا گیا ہے -اسلامی جمہوریہ ایران میں بائیس ستمبر سے ہفتہ دفاع مقدس منایا جاتا ہے - یہی وہ تاریخ ہے جب عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام نے ایران کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا تھا-
ایران کی مسلح افواج نےہفتہ دفاع مقدس کی  مناسبت سے اپنے بیان میں مسلط کردہ جنگ میں ایران کے عوام کی استقامت و پائداری کو ظلم و سامراج کے مقابلے میں ایرانی عوام کے ڈٹ جانے کا مظہر قراردیا  - اسلامی جمہوریہ ایران میں اکتیس شہریور مطابق بائیس ستمبر سے ایک ہفتے تک ہفتہ دفاع مقدس کا انعقاد کیا جاتا ہے -
اس ایک ہفتے کے دوران پورے ایران اسلامی میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے- ایرا ن کی مسلح افواج   نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ دفاع مقدس میں ایرانی عوام  نے تسلط پسند نظام اور علاقے کے بعض ممالک خاص طور سے امریکہ کی جانب سے عراق کے بعثی اور جارح ڈکٹیٹر صدام کی پھرپور حمایت و مدد کے باوجود کمترین  وسائل سے فتح و کامیابی حاصل کی -
ایران کی مسلح افواج کے  بیان میں کہا گیا ہے کہ آٹھ سالہ مقدس دفاع میں ایرانی عوام کی پائداری ، استقامتی ثمرات کا ایک کامیاب نمونہ ہے-   بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، دفاع مقدس کے تجربات اور کامیابیوں سے استفادہ کرتے ہوئے موجودہ بحرانوں کو بھی عبور کرلے گا- اس بیان میں ایران کی دفاعی طاقت و صلاحیت میں پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج دفاعی اسٹریٹیجی کے تحت موثر و ہمہ گیر دفاع کرتے ہوئے ہرجارح  کا منھ توڑ جواب دیں گی-
https://taghribnews.com/vdcftedjcw6dm1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ