تاریخ شائع کریں2019 21 September گھنٹہ 21:05
خبر کا کوڈ : 437953

ایران ریڈار و اینٹی ایئرڈیفنس سسٹم بنانے میں خود کفیل ہوچکا ہے

ایران ریڈار و اینٹی ایئرڈیفنس سسٹم بنانے کے میدان میں بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہو چکا ہے
سپاہ پاسداران کی فضا‏ئیہ اور ایرو اسپیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے پانچ بڑے ملکوں میں سے ایک ہے اور اب ایران ریڈار و اینٹی ایئرڈیفنس سسٹم بنانے کے میدان میں بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہو چکا ہے
ایران ریڈار و اینٹی ایئرڈیفنس سسٹم بنانے میں خود کفیل ہوچکا ہے
سپاہ پاسداران کی فضا‏ئیہ اور ایرو اسپیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے پانچ بڑے ملکوں میں سے ایک ہے اور اب ایران ریڈار و اینٹی ایئرڈیفنس سسٹم بنانے کے میدان میں بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہو چکا ہے
ایران کی سپاہ پاسداران کی فضائیہ اور ایرو اسپیس کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے تہران میں گدھوں کا شکار کے زیرعنوان منقعدہ نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران ڈرون اور میزائل کی تیاری میں علاقے اور دنیا کی چند بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے شکار کئے گئے ڈرون طیاروں کی یہ نمائش جس کا عنوان گدھوں کا شکار ہے دشمنوں کے لئے درس عبرت ہے -
ان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے کوئی غلطی کی تو ہر حال میں اس کا جواب دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے چالیس برس بعد اور دشمنوں کی بے شمار دھمکیوں کے دوران ایران نے مختلف میدانوں منجملہ دفاعی اور فوجی شعبوں میں غیر معمولی پیشرفت کی ہے -
https://taghribnews.com/vdcam0nye49neo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ