تاریخ شائع کریں2019 21 September گھنٹہ 20:53
خبر کا کوڈ : 437946

افغانستان میں امریکی فضائیہ کا مزدروں کو نشانہ بنانا جرم ہے

امریکی فضائیہ کے حملے اور اسی طرح صوبہ زابل میں طالبان کے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں افغان مزدوروں پر امریکا کے ہوائی حملے کی مذمت کی ہے
افغانستان میں امریکی فضائیہ کا مزدروں کو نشانہ بنانا جرم ہے
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں افغان مزدوروں پر امریکا کے ہوائی حملے کی مذمت کی ہے
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہفتے کو ایک بیان جاری کرکے افغانستان کے صوبہ ننگرہارمیں افغان مزدوروں پر امریکی فضائیہ کے حملے اور اسی طرح صوبہ زابل میں طالبان کے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا یہ ہوائی حملہ جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے غیر قابل قبول ہے ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہوائی حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ نہ بنائیں - واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر خوگیانی میں امریکی طیاروں نے حملہ کرکے کھیتوں میں کام میں مشغول افغان مزدوروں پر حملہ کرکے کم سے کم تیس محنت کشوں کو جاں بحق اور چالیس دیگر کو زخمی کردیا تھا - امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دوہزار ایک میں دہشت گردی کا صفایا کرنے کے بہانے افغانستان پر لشکر کشی کی تھی لیکن اس عرصے میں نہ صرف یہ کہ دہشت گردی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہوا اور افغانستان میں منشیات کی کاشت بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے - دوسری جانب اس عرصے میں افغان حکام اور عوام اپنے ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں -
https://taghribnews.com/vdcc0mq0e2bq1o8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ