تاریخ شائع کریں2019 21 September گھنٹہ 19:06
خبر کا کوڈ : 437939

کربلا معلی میں فوجی چیک پوسٹ کے پاس دھماکہ متعدد افراد شہید

عراق کے مقدس شہر کربلا میں بس میں ہونے والے دھماکے میں 14 افراد شہید اور زخمی ہوگئے
بس عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی اور الحلہ کے درمیان عراقی فوجی چیک پوسٹ کے پاس سے گزر رہی تھی کہ بس میں دھماکہ ہو گیا
کربلا معلی میں فوجی چیک پوسٹ کے پاس دھماکہ متعدد افراد شہید
عراق کے مقدس شہر کربلا میں بس میں ہونے والے دھماکے میں 14 افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بس عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی اور الحلہ کے درمیان عراقی فوجی چیک پوسٹ کے پاس سے گزر رہی تھی کہ بس میں دھماکہ ہو گیا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور اب تک 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں دھماکہ، کربلائے معلی کے مین گیٹ پر ہوا۔ عراق کے انسداد دہشت گردی شعبے کے سربراہ جنرل طالب شغاتی نے واقعے کے بعد بغداد میں خصوصی آپریشن کے کمانڈروں سے ملاقات میں تاکید کی کہ ہم اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں جس سے عراق کو خطرہ ہو۔
https://taghribnews.com/vdcexf8eojh8xoi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ