تاریخ شائع کریں2019 21 September گھنٹہ 15:35
خبر کا کوڈ : 437918

امریکی ریاست لاس اینجلس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک مسافر زخمی ہوگیا
امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک مسافر زخمی ہوگیا
امریکی ریاست لاس اینجلس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک مسافر زخمی ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ کیسنا 177 نے ٹورینس میونسپل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی تاہم کچھ دیر بعد فضا میں ہچکولے کھانے لگا اور تیزی سے نیچے آتے ہوئے ایک شاپنگ سینٹر کی چھت پرآگرا۔
طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں صرف دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
طیارے کی چھت پر گرنے سے شاپنگ سینٹر میں موجود افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ طیارہ گرنے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں طیارہ گرنے اور فائرنگ سے ہلاک ہونے کے واقعات ماضی کی نسبت بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb8zbawrhbf9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ