تاریخ شائع کریں2019 21 September گھنٹہ 13:05
خبر کا کوڈ : 437899

انسان امام حسین ع کی توصیف اور آپؑ کی محبوبیت بیان کرنے سے قاصر ہے

کربلا نے ظالم کو اس کے ظلم کے ساتھ تاریخ کے قبرستان میں دفن کردیا ہے
" امام حسین ؑ کے عشق سے سرشار جزبات کو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "امام حسینؑ کی توصیف کرنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں اور نہ ہی لوگوں کے دلوں میں موجود امام عالی مقام ؑ کی محبوبیت کو بیان کیا جاسکتا ہے۔"
انسان امام حسین ع کی توصیف اور آپؑ کی محبوبیت بیان کرنے سے قاصر ہے
انسان امام حسین ع کی توصیف اور آپؑ کی محبوبیت بیان کرنے سے قاصر ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے  ہیں۔
ایران میں اہلسنت عالم دین "آخوند عبدالجلیل فرھمند" نے مسلمانوں کے درمیان وحدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، " قیام عاشورا ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا نام ہے اور کربلا نے ظالم کو اس کے ظلم کے ساتھ تاریخ کے قبرستان میں دفن کردیا ہے۔ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: "میں مسلمانوں کے درمیان دو گرانقدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ایک اللہ کی کتاب او دوسرے میرے اہلیبیت علیھم السلام جو بھی ان سے منسلک رہے گا وہ نجات پاجائے گا"۔ رسول اللہ ﷺ کے اس قول کی روشنی میں اہلیبیت علیھم السلام سے محبت ایمان کا بنیادی جز ہے اور ہم اہلسنت اہلیبیت ؑ سے محبت کو ایک واجبی امر مانتے ہیں۔
اہلسنت عالم دین " ماموستا خدائی" امام حسین ؑ کے عشق سے سرشار جزبات کو بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "امام حسینؑ کی توصیف کرنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں اور نہ ہی لوگوں کے دلوں میں موجود امام عالی مقام ؑ کی محبوبیت کو بیان کیا جاسکتا ہے۔"
امام خمینی ؒ بھی مسمانوں کے درمیان وحدت کے حوالے سے کہا کرتے تھے کہ " انشاء اللہ اگر برادران نے ہمت کا مظاہرہ کیا تو ایک  ایسی اسلامی حکومت کا مشاہدے کریں گے جس  مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کرسکے گی۔
https://taghribnews.com/vdcjhaexhuqetoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ