تاریخ شائع کریں2019 20 September گھنٹہ 15:47
خبر کا کوڈ : 437815

امریکہ یا اس سے زیادہ لعین بھی ایران کا کچھ نہیں کرسکتا

سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں جاری جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے دشمن کی طرف سے سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں جاری جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
امریکہ یا اس سے زیادہ لعین بھی ایران کا کچھ نہیں کرسکتا
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے دشمن کی طرف سے سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں جاری جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف دشمن کی اقتصادی اور ثقافتی یلغار کا سلسلہ جاری ہے اور ہمیں عاشورائی ثقافت اور عفاف و حجاب کا بھر پور دفاع کرنا چاہیے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے دشمن کی طرف سے سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں جاری جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف دشمن کی مختلف شعبوں منجملہ  اقتصادی اور ثقافتی شعبہ میں یلغار کا سلسلہ جاری ہےاور ہمیں عاشورائی ثقافت اور عفاف و حجاب کا بھر پور دفاع کرنا چاہیے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ کا اس وقت ایران کے خلاف سب سے زیادہ دباؤ اقتصادی شعبہ میں جاری  ہے اور اس نے اقتصادی میدان میں جنگ کو اخری مرحلے تک پہنچا دیا ہے، امریکہ نے ثقافتی شعبہ میں بھی ایران کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ لہذا ایرانی حکام کو مختلف محاذوں پر دشمن کے شوم منصبوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے چاہییں۔ خطیب جمعہ نے مزاحمتی اقتصادی پالیسی  کو اقتصادی جنگ ميں کامیابی کا راز قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائش کے مطابق مزاحمتی اقتصادی  پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔موحدی کرمانی نے ایران میں آنے والے انتخابات میں عوام کو  ہوشیاررہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں فریب پر مبنی نعروں کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdchzqnkm23nx6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ