تاریخ شائع کریں۲۹ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۵:۳۴
خبر کا کوڈ : 437812

یمنی افواج نے درجنوں جارح فوجیوں کو ہلاک کردیا

یمن کے مشرق میں سعودی عرب کی جارح فوج کا بہت بڑا جانی نقصان ہوا ہے
سعودی عرب کی جارح فوج پر کاری ضرب لگاتے ہوئے سعودی فوج کو بہت بڑا جانی نقصان پہنچایا اور حضرموت علاقہ میں سعودی فوج کا کمانڈر ابونواف بھی ہلاک ہوگیا
یمنی افواج نے درجنوں جارح فوجیوں کو ہلاک کردیا
یمن کے مشرق میں سعودی عرب کی جارح فوج کا بہت بڑا جانی نقصان ہوا ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کےمطابق یمنی فورسز نے یمن کے مشرقی علاقہ میں سعودی عرب کی جارح فوج پر کاری ضرب لگاتے ہوئے سعودی فوج کو بہت بڑا جانی نقصان پہنچایا اور حضرموت علاقہ میں سعودی فوج کا کمانڈر ابونواف بھی ہلاک ہوگیا جبکہ سعودی فوج کے کمانڈر کے ہمراہ یمن کے فراری صدر منصور ہادی کے بھی کئی فوجی بم دھماکے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق یمنی عوام کی تاریخی استقامت نے سعودی عرب اور اس کے فوجی اتحاد کو تاریخی شکست سے دوچار کردیا ہے۔ یمنی ڈرونز نے بقیق اور الخریص شہروں میں سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملہ کرکے سعودی عرب کو بہت بڑا مالی نقصان پہنچایا ہے جس کی بنا پر سعودی تیل کی سپلائی 55 فیصد سے زائد مقدار میں کم ہوگئی ہے ۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس