تاریخ شائع کریں2019 20 September گھنٹہ 15:31
خبر کا کوڈ : 437810

افغانستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 70 ہلاک و زخمی

گزشتہ رات ہونے والے حملے میں ننگرہار صوبے کے ضلع خوگیانی کے علاقے وزیر تانگی کے کسان  نشانہ بنے
افغانستان کے مشرقی علاقے میں افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے امریکی فضائیہ کے تعاون سے کیے گئے فضائی حملے کے نتیجے میں 30 شہری جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے
افغانستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 70 ہلاک و زخمی
افغانستان کے مشرقی علاقے میں افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے امریکی فضائیہ کے تعاون سے کیے گئے فضائی حملے کے نتیجے میں 30 شہری جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔
سرکاری حکام نے غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ گزشتہ رات ہونے والے حملے میں ننگرہار صوبے کے ضلع خوگیانی کے علاقے وزیر تانگی کے کسان  نشانہ بنے۔ جبکہ مشرقی ننگرہار کے صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری کا کہنا ہےکہ ڈرون حملے میں چلغوزے کے باغ میں کام کرنے والے 30 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔
کابل میں وزارت دفاع نے افغان اور امریکی فورسز کی جانب سے کیے گئے اس حملے کی تصدیق کی ۔
ننگرہار صوبے کے صوبائی گورنر نے بھی فضائی حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ حکومت سانحے کی تحقیقات کر رہی ہے، اب تک جائے وقوع سے 9 لاشیں نکالی گئی ہیں۔
کابل میں موجود امریکی فورسز معاملے پر رائے دینے کے لیے فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکیں۔
وزیر تانگی میں قبائلی سربراہ ملک راحت گل کا کہنا تھا کہ فضائی حملہ ایسے وقت میں ہوا جب باغ میں کام کرنے والے مزدور تھک کر ایک جگہ بیٹھے آرام کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں نے لکڑی جلا رکھی تھی اور ایک ساتھ بیٹھے تھے کہ ڈرون حملہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 4 ہزار شہری مارے جا چکے یا زخمی ہوئے ہیں، اس تعداد میں حکومتی اور امریکی افواج کی کارروائیوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
https://taghribnews.com/vdccsmq0x2bq148.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ