تاریخ شائع کریں2019 20 September گھنٹہ 15:25
خبر کا کوڈ : 437808

تیونس کے مفرور صدر زین العابدین کا سعودی عرب میں انتقال

تیونس کے مفرور اورخود ساختہ جلاوطن صدر زین العابدین بن علی سعودی عرب میں انتقال کر گئے
تیونس کے مفرور اورخود ساختہ جلاوطن صدر زین العابدین بن علی  سعودی عرب میں 83 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
تیونس کے مفرور  صدر زین العابدین کا سعودی عرب میں انتقال
تیونس کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تیونس کے مفرور اورخود ساختہ جلاوطن صدر زین العابدین بن علی سعودی عرب میں انتقال کر گئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تیونس کے مفرور اورخود ساختہ جلاوطن صدر زین العابدین بن علی  سعودی عرب میں 83 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔  بن علی گزشتہ کچھ عرصہ سے اسپتال میں داخل تھے اور تین ماہ سے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تھا۔
بن علی نے شمالی افریقہ پر 23 برسوں تک حکومت کی تھی ۔ دسمبر 2010 اور جنوری 2011 میں عوامی انقلاب کے بعد وہ سعودی عرب فرار کر گئے اور انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا ۔ اس کے بعد سے وہ سعودی عرب میں رہ رہے تھے ۔ انھیں تیونس کی ایک عدالت نے ان کی عدم موجودگی میں مالی بد عنوانی اور سیاسی شخصیات کو ٹارچر کرنے کے جرم میں 35 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcjyaexouqetoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ