تاریخ شائع کریں2019 20 September گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 437805

ڈرون حملے یمن پر سعودی اتحاد کے مسلسل حملوں کا جواب ہے

انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے دہرے رویے پر تاکید کرتے ہوئے آرامکو حملے کی تحقیقات کے لئے ماہرین کی ٹیم سعودی عرب بھیجنے کے موقف کی مذمت کی ہے
ڈرون حملے یمن پر سعودی اتحاد کے مسلسل حملوں کا جواب ہے
انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے دہرے رویے پر تاکید کرتے ہوئے آرامکو حملے کی تحقیقات کے لئے ماہرین کی ٹیم سعودی عرب بھیجنے کے موقف کی مذمت کی ہے
انقلاب یمن کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمنی عوام کے خون سے زیادہ سعودی تیل پر اقوام متحدہ کی توجہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرامکو آئیل تنصیبات پر یمنی فوج کے ڈرون حملے یمن پر سعودی اتحاد کے مسلسل حملوں اور محاصرے کے جواب میں انجام پائے ہیں-محمد علی الحوثی نے یمن میں جارح اتحاد کے جرائم کو نظر انداز کرنے اور ان جرائم کی تحقیقات کرانے کے لئے ماہرین کی ٹیم یمن نہ بیجھنے اور جارح اتحاد کے اقدامات سے رونما ہونے والے انسانی المیے کی مذمت کی - خبری ذرا‏ئع نے بدھ کو رپورٹ دی کہ اقوام متحدہ آرامکو آئل تنصیبات پر ہونے والے حالیہ حملے کی تحقیقات کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم سعودی عرب روانہ کرے گا-یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ڈرون طیاروں نے سنیچر کو "دفاعی توازن ٹو" نامی ایک کارروائی میں مقامی ساخت کے دس ڈرون طیاروں سے سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کی بقیق اور خریص تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا-یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یمن کے مقامی ساخت کے ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی تیل کمپنی کی تنصیبات کی گہری فضائی نگرانی کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا ہے اور اس سے متعلق ثبوت و شواہد پہلی بار پیش کئے گئے ہیں- یحیی سریع نے مزید کہا کہ یمن کے جدید ڈرون طیارے کلسٹر وارہیڈز سے لیس چار راکٹوں کو نصب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے وزیر توانائی کے اس بیان کے بارے میں کہ سعودی عرب میں تیل کی پیداوار معمول پر آگئی ہے کہا کہ آرامکو کو ہونے والے نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہیں جو سعودی حکام بتا رہے ہیں - یحیی سریع نے یمن کے خلاف جارحیت کرنے والے ممالک خاص طور سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یمنی دشمن کو جواب دینے میں ذرہ برابر بھی پس و پیش اور تامّل نہیں کریں گے-یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بھی آرامکو آئل تنصیبات پر یمن کے حملوں کے باعث ہونے والی مذمتوں کا جواب دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر یمن پر جارحیت کو روکا نہ گیا تو جارح سعودی اتحاد کے خلاف آئندہ کی کارروائیاں مزید دردناک ہوں گی- تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ یمنیوں کی مذمت کے بجائے چند سال سے جاری جرائم اور قتل عام کی مذمت کریں - محمد عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب کا تیل، یمن کے عوام کے خون سے زیادہ قیمتی نہیں ہے-
https://taghribnews.com/vdcgzu9tnak9w74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ