تاریخ شائع کریں2019 20 September گھنٹہ 15:09
خبر کا کوڈ : 437804

بھارت اور پاکستان کشمیر مسئلہ کو مفاہمت سے حل کریں

کشمیر کی صورتحال پر چین نے پاک و ہند کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس موضوع پر مذاکرات کریں
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال پر چین نے پاک و ہند کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس موضوع پر مذاکرات کریں
بھارت اور پاکستان کشمیر مسئلہ کو مفاہمت سے حل کریں
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال پر چین نے پاک و ہند کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس موضوع پر مذاکرات کریں
ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچن ینگ نے ایشیا اور افریقی ممالک کے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید کی جاتی ہے  کہ یہ مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورہندوستان دونوں ہمارے بہترین ہمسائے ہیں، امید ہے کہ دونوں عظیم ہمسایوں کے باہمی تعلقات امن کی بنیاد پر استوار ہوں گے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان مسئلے کو حل کرنے کیلئے جہاں تک ہوسکے پر امن مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہئیے۔
دوسری جانب نظر بند حریت رہنما سید علی گیلانی نے پریس کانفرنس کرنے کی کوشش کی تو ہندوستانی فورسز نے صحافیوں کو ان کے گھر داخل ہونے سے روک دیا۔ فورسز نے صحافیوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت گرفتاری کی دھمکی بھی دی۔
واضح رہے کہ وادی میں پابندیوں کا آج 47 واں روز ہے، مسلسل کرفیو کے باوجود مظاہرے اور جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔ اور تمام مارکیٹیں، دکانیں، ٹرانسپورٹ بند ہیں، کمیونی کیشن سسٹم بند ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfxedjjw6dmca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ