تاریخ شائع کریں2019 20 September گھنٹہ 14:54
خبر کا کوڈ : 437803

ٹرمپ کے جھوٹ سے ہماری جان اور امریکہ کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی مسلمان خاتون رکن ایلہان عمر نے کہا
امریکی کانگریس میں مسلمان خاتون رکن ایلہان عمر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے جھوٹ نے ہماری جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے
ٹرمپ کے جھوٹ سے ہماری جان اور امریکہ کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے
امریکی کانگریس میں مسلمان خاتون رکن ایلہان عمر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے جھوٹ نے ہماری جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی مسلمان خاتون رکن ایلہان عمر نے گیارہ ستمبر کے واقعات کی برسی کے موقع پر ہونے والے جشن میں شرکت کی تھی - ایلہان عمر نے بھی ٹرمپ کے اس دعوے کے جواب میں کہا کہ یہ ویڈیو سیاہ فام خواتین کے اعزاز میں ہونے والے ایک پروگرام کی ہے جس کا اہتمام کانگریس کے سیاہ فام اراکین نے کیا تھا- امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی رکن ایلہان عمر نے کہا کہ ٹرمپ ایسے ایسے جھوٹ بول رہے ہیں جس کی وجہ سے ہماری جان اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے - امریکی صدر ٹرمپ نے بارہا کانگریس کی سیاہ فام اور رنگین فام خاتون اراکین کے خلاف نسل پرستانہ بیانات دے کر ان کی توہین کی ہے جس پر ان اراکین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے -
https://taghribnews.com/vdce7f8exjh8xvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ