تاریخ شائع کریں۲۹ شهريور ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۴:۴۶
خبر کا کوڈ : 437800

مزید 4 شیعہ جوانوں کو سادہ لباس دہشتگرد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے

سیکورٹی اہلکاروں نے چار شیعہ نوجوانوں کو جبری طور پر ان کے گھروں سے اٹھا لیا
کراچی کے مختلف علاقوں سے مزید چار شیعہ نوجوانوں کو ان کے گھروں سے سادہ لباس میں ملبوس سیکورٹی اہلکاروں نے اغوا کرلیا ہے
مزید 4 شیعہ جوانوں کو سادہ لباس دہشتگرد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے
کراچی کے مختلف علاقوں سے مزید چار شیعہ نوجوانوں کو ان کے گھروں سے سادہ لباس میں ملبوس سیکورٹی اہلکاروں نے اغوا کرلیا ہے
موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سادہ لباس میں سیکورٹی اہلکاروں نے چار شیعہ نوجوانوں کو جبری طور پر ان کے گھروں سے اٹھا لیا ہے - یہ جبری گمشدگی بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات ہوئی - اطلاعات کے مطابق جن شیعہ نوجوانوں کو سادہ لباس میں اہلکاروں نے ان کے گھروں سے جبری طور پر اٹھایا ہے ان کے نام سید عارف رضوی ، نجف عباس ، ابرار احمد اور تنویر عرف کاشف ہیں - ان نوجوانوں کا تعلق نارتھ ناظم آباد اور فیڈر بی ایریا انچولی سے ہے -
خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے ان نوجوانوں کو جبری طور پر ان کے گھروں سے اٹھانے والے اہلکاروں نے ان کے گھروں کے دروازے توڑ کر انہیں وہاں سے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے - پاکستان کے مختلف شہروں اور خاص طور پر کراچی میں پچھلے مہینوں کےدوران میسنگ پرسن کی بازیابی کے حق میں مظاہرے اور دھرنے دئے گئے تھے -
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس