QR codeQR code

اہلیبیت سے محبت تمام مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے

ایران میں اہلسنت عالم دین "آخوند عبدالجلیل فرھمند" نے مسلمانوں کے درمیان وحدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا

18 Sep 2019 گھنٹہ 19:02

رسول اللہ ﷺ کی حدیث کی روشنی میں اہلیبیت علیھم السلام سے محبت ایمان کا بنیادی جز ہے اور ہم اہلسنت اہلیبیت ؑ سے محبت کو ایک واجبی امر مانتے ہیں


اہلیبیت سے محبت تمام مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمانوں میں وحدت کی اہمیت کو فروغ دینے کے عنوان سے علماء اور دانشمندوں کی آراء کو پیش کیا جارہا ہےکیوں کہ دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
لیکن بعض افراد گمان کرتے ہیں کہ وحدت کا مطلب یہ ہے کہ اپنے عقائد سے چشم پوشی کرکے دوسرے مذہب کو اختیار کریا جائے، جو کہ سراسر غلط اور گمراہ کن فکر ہے۔
اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
اگرمسلمانوں کے درمیان مشترکات پر ذرا بھی فکر کی جائے  تو معلوم ہوگا کہ ہمارے درمیان 90٪  اعتقادی اشتراکات پائے جاتے ہیں جس کو سنی و شیعہ دونوں علماء قبول کرتے  ہیں۔
ایران میں اہلسنت عالم دین "آخوند عبدالجلیل فرھمند" نے مسلمانوں کے درمیان وحدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، " قیام عاشورا ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا نام ہے اور کربلا نے ظالم کو اس کے ظلم کے ساتھ تاریخ کے قبرستان میں دفن کردیا ہے۔ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: "میں مسلمانوں کے درمیان دو گرانقدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ایک اللہ کی کتاب او دوسرے میرے اہلیبیت علیھم السلام جو بھی ان سے منسلک رہے گا وہ نجات پاجائے گا"۔ رسول اللہ ﷺ کے اس قول کی روشنی میں اہلیبیت علیھم السلام سے محبت ایمان کا بنیادی جز ہے اور ہم اہلسنت اہلیبیت ؑ سے محبت کو ایک واجبی امر مانتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 437728

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437728/اہلیبیت-سے-محبت-تمام-مسلمانوں-کا-بنیادی-عقیدہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com