QR codeQR code

بھارتی مسلمانوں کی جانب سے ارسال کی گئی امدادی رقوم موصول

آیت اللہ مہدی مہدوی پور کی قیادت میں جنوبی ایران کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر رہا ہے

18 Sep 2019 گھنٹہ 18:48

ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ مہدی مہدوی پور نے سیلاب زدگان کے لیے ہندوستانی مسلمانوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی امدادی رقوم موصول


ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ مہدی مہدوی پور نے سیلاب زدگان کے لیے ہندوستانی مسلمانوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی امدادی رقوم صوبہ خوزستان میں امام خمینی امداد ی کمیٹی کے عہدیداروں کے حوالے کردی ہے۔
ہندوستانی علما اورطلبا کا ایک وفد نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ مہدی مہدوی پور کی قیادت میں جنوبی ایران کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر رہا ہے۔آیت اللہ مہدی مہدوی پور نے ہندوستانی مسلمانوں کی نقد رقوم  خوزستان کے مقامی عہدیداروں کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مسلمانوں کی جانب سے بھی سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دیئے جانے والے طلائی زیورات بھی امام خمینی امدادی کمیٹی کے عہدیداروں کے سپرد کیے جن کی مالیت پندرہ ارب ریال بتائی جاتی ہے۔اس موقع پر ہندوستانی مسلمانوں کی امدادی  رقوم سے خوزستان کے شہر حمیدیہ میں دو طبی یونٹوں کے  تعیمر کے سمجھوتے پھر دستخط کیے گیے۔انہوں نے صوبہ خوزستان کے شہر کوت عبداللہ کے گاؤں مقطوع میں ہندوستانی مسلمانوں کی امداد سے ایک سو پچاس رہائشی مکانات   کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔


خبر کا کوڈ: 437726

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437726/بھارتی-مسلمانوں-کی-جانب-سے-ارسال-گئی-امدادی-رقوم-موصول

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com