QR codeQR code

امریکہ معاشی اور اقتصادی دہشت گرردی میں ملوث ہے

کمیشن کے سربراہ کے ساتھ ایک ملاقات میں جوہری شعبے میں دوطرفہ تعاون کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔

18 Sep 2019 گھنٹہ 18:45

ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے ویانا میں فرانس کے جوہری توانائی کمیشن کے سربراہ کے ساتھ ایک ملاقات میں جوہری شعبے میں دوطرفہ تعاون کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا


ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے ویانا میں فرانس کے جوہری توانائی کمیشن کے سربراہ کے ساتھ ایک ملاقات میں جوہری شعبے میں دوطرفہ تعاون کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے گزشتہ روز ویانا میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی 63ویں جنرل نشست میں شرکت کے موقع پر فرانس کے جوہری توانائی کمیشن کے سربراہ فرانسوا ژاک کے ساتھ ملاقات کی. علی اکبر صالحی نے اس سے پہلے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے عبوری سربراہ کورنل فروتا اور روس ایٹم کے سربراہ آلکسی لیخاچف کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں.
انہوں نے گزشتہ روز عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل نشست میں جوہری معاہدے کے باقی رکن ممالک کے وعدوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے گزشتہ چند دہائیوں میں حاصل ہونے والی اہم سفارتی کامیابیوں کے خلاف امریکہ کے نقصان دہ اقدامات پر خبردار کیا.
ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اس معاہدے کے رکن ممالک متفق ہیں کہ جوہری معاہدہ چند فریقی تعلقات میں ایک اہم موڑ اور ایک عالمی کامیابی ہے.
انہوں ںے مزید کہا کہ عالمی برادری کو دوسرے ممالک کے خلاف امریکہ کے غلط اقدامات اور معاشی دہشتگردی کی مذمت  کرنی چاہئیے.
 


خبر کا کوڈ: 437725

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437725/امریکہ-معاشی-اور-اقتصادی-دہشت-گرردی-میں-ملوث-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com