QR codeQR code

ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا ہے

اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران باہمی دلچسپی سمیت دوسرے امور سے متعلق بھی بات چیت کی گئی

18 Sep 2019 گھنٹہ 18:41

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا


ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران باہمی دلچسپی سمیت دوسرے امور سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
 اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقائی مسائل بالخصوص یمن کی تازہ ترین تبدیلیوں کا جائزہ بھی لیا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ دنوں میں جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی اور اس کے نفاذ میں یورپی فریقین کی وعدہ خلافی کے جواب میں وعدوں کی معطلی کا تیسرا فیصلہ اٹھایا جس کے مطابق اب جوہری ترقی اور ریسرچ کے حوالے سے ایران کسی وعدے کا پابند نہیں۔


خبر کا کوڈ: 437724

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/437724/ایران-اور-برطانیہ-کے-وزرائے-خارجہ-نے-جوہری-معاہدے-پر-تبادلہ-خیال-کیا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com