تاریخ شائع کریں2019 18 September گھنٹہ 18:36
خبر کا کوڈ : 437722

ایرانی فورسز زائرین حسینی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلیے ہم ممکن اقدام کرے گی

 بغداد میں ایران اور عراق کی بارڈرسیکورٹی فورس کے آٹھویں مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
ایران اور عراق کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈروں نے زائرین حسینی کی سیکورٹی اور سہولتوں کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے
ایرانی فورسز زائرین حسینی کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلیے ہم ممکن اقدام کرے گی
ایران اور عراق کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈروں نے زائرین حسینی کی سیکورٹی اور سہولتوں کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔
 بغداد میں ایران اور عراق کی بارڈرسیکورٹی فورس کے آٹھویں مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر جنرل قاسم رضائی کا کہنا تھا کہ ویزہ شرط ختم ہوجانے کے پیش نظر اس سال اربعین کے زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دونوں ملکوں کے سیکورٹی حکام کو سرحدوں پر زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ جنرل قاسم رضائی نے کہا کہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس اربعین کے موقع پر چاروں سرحدی گزرگاہوں  کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے آمادہ ہیں۔عراق کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈ جنرل حامد عبداللہ ابراہیم الحسینی نے اس موقع پر ایران اور عراق کے دوستانہ روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ زائرین کی سیکورٹی کے لیے سرحدی سہولتوں میں اضافہ کیا جانا ضروری ہے۔اس سال سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی چہلم انیس ستمبر کو منایا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcewf8ewjh8xfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ